مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی صدر کے ترجمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئےکہا ہے کہ وہ امریکی صدر کی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوں گے اور بیت المقدس فروخت کے لئے نہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے بعد فلسطین کو بھی امداد بند کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فلسطین مذاکرات کی میز پر نہیں آتا تو اس کی 30 کروڑ ڈالر کی امداد بند کردی جائے گی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل میں فلسطینی صدر کے دفتر سےجاری بیان میں ان کے ترجمان نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیت المقدس فلسطینی ریاست کا دائمی دارالحکومت ہے اور یہ سونے اور اربوں ڈالروں کے عوض بھی فروخت نہیں کیا جائے گا۔
فلسطینی صدر کے ترجمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئےکہا ہے کہ وہ امریکی صدر کی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوں گے اور بیت المقدس فروخت کے لئے نہیں۔
News ID 1877813
آپ کا تبصرہ